مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے 6گھروں کا صفایا کردیا: موٹر سائیکلیں گاڑیاں چوری   

  مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے 6گھروں کا صفایا کردیا: موٹر سائیکلیں گاڑیاں ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو رحمان گھر سے 6 لاکھ ملکیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے فیصل ٹاؤن کے علا قہ میں مسلح ڈاکو عبدالصبور کی فیملی کو یر غمال بنا کر 5 لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی نقدی اور طلا ئی زیورات اور مو با ئل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ڈیفنس بی کے علاقہ میں مسلح ڈاکونے انجم کی فیملی کو یرغمال بنا کر4لاکھ 30 ہزار مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے مصطفی آباد کے علاقہ میں ڈاکو یعقوب کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ50 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقد ی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے سول لائن کے علاقہ میں ڈاکو نعیم کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے 3لاکھ 70ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکو منصب کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر2 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون،گلشن اقبال کے علاقہ میں ڈاکو میاں نعمان سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 20ہزار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ شمالی چھاونی اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے گاڑیاں اور سمن آباد،شالیمار اور ٹبی سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ 

مزید :

علاقائی -