بلدیاتی الیکشن‘ سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ‘ جوڑ توڑ‘ دعوتیں شروع 

        بلدیاتی الیکشن‘ سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ‘ جوڑ توڑ‘ دعوتیں شروع 

  

 چوک سرور شہید + جام پور (نامہ نگار‘ سپیشل رپورٹر)  ضلع راجن پور میں بلدیاتی الیکشن کے لیے سیاسی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔ راجن پور میں لغاری۔ دریشک اور مزاری اتحاد کے مقابلے میں گورچانی۔ دریشک مزاری کے علاوہ  پی پی اور شہری اتحاد نے بھی الیکشن لڑنے (بقیہ نمبر29صفحہ 10پر)

کی منصوبہ شروع کی کردی ہے۔ جام پور اور راجن پور تحصیل میونسپل کمیٹی میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ بلدیاتی الیکشن کے لیے جہاں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے مشاورت شروع کر دی ہے اسی طرح مقامی سطح پر برادریوں اور چھوٹے گروپس نے بھی پلاننگ شروع کر دی ہے۔ جام پور تحصیل کونسل  پر حکمران جماعت سے سابق ضلع وائس چیرمین راجن پورمرزا شہزاد ہمایوں مغل جبکہ گورچانی گروپ سے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی۔ اور انکے بھائی شیر دل گورچانی۔ سابق صدر مسلم لیگ ن حسام گورچانی۔ جبکہ دریشک گروپ کی طرف سے علی رضا دریشک کا نام لیا جارہا ہے۔بعض حلقوں کی طرف سے لغاری گروپ کی طرف سے مرزا شہزاد ہمایوں کا نام میونسپل کمیٹی جام پور کے لیے نام لیا جارہا ہے۔ اور وہ خود بھی رضا مند ہیں۔ اسی طرح راجن پور میں مسلم لیگ ن سے سابق چیرمین سردار عبدالعزیز عرف جگن خان دریشک۔ شہری اتحاد یاازاد چوہدری مسعود اختر۔ علی رضا دریشک امیدوار وں کے نام لیے جاسکتے ہیں۔دوسری طرف پیپلز پارٹی سے ضلع صدر سردار وقاص گورچانی۔ ملک احسان ارائیں۔ مرزا طارق مغل۔ نصر اللہ ترین امیدوار ہو سکتے ہیں۔جام پور میں لغاری اور دریشک سرداروں کے درمیان اتحاد قائم رہنے سے سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں مضبوط امیدوار تصور کیے جارہے ہیں۔ جبکہ بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہو تے ہی سیاسی سرگر میاں عروج پر پہنچ گئیں گذشتہ شب چوک سرور شہید کے نواحی چک نمبر578/TDAمیں مرحوم محمد علی عرف بلال، خادم کھوکھر کے ڈیرے پر سابق ضلعی کونسل ممبر ملک محمدافضل ہنجراء اور ممبر صوبائی اسمبلی سردار اظہر عباس خان چانڈیہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اس مو قع پر کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ موجود تھے اس مو قع پر اہلیاں علاقہ سے خطاب کر تے ہو ئے ملک محمدافضل ہنجراء اور اظہر عباس خان چانڈیہ نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پو رے کر ینگے اس موقع پر خادم کھوکھر، محمد رمضان کھوکھر، محمد عمران کھوکھر،اقبال کھوکھر،منظور کھوکھر،محمد عیسیٰ،محمد اشرف کھوکھر،محمد رمضان عر ف کالو،محمد بوٹا کھوکھر، غازی کھوکھر،عبدالغفور کھوکھر،خالد حسین کھوکھر،ملک سرور پنوار،ملک صفدر پنوار،ملک رزاق سہنور،و دیگر بھی مو جو د تھے۔

دعوتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -