حضرت بہاء الدین زکریاؒ کا عرس‘ تیاریاں تیز‘ ٹیمیں الرٹ 

حضرت بہاء الدین زکریاؒ کا عرس‘ تیاریاں تیز‘ ٹیمیں الرٹ 

  

ملتان(سپیشل رپورٹر) حضرت غوث بہاء الدین زکریا ملتانی کے عرس کی تیاریاں تیز کردی گئیں ہیں،عرس میں اہم شخصیات کی شرکت کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے صفائی کی خصوصی ہدایات جاری کردیں ہیں جب کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر میں (بقیہ نمبر30صفحہ 10پر)

خصوصی صفائی کا آغاز کردیا ہے اور سی ای او عبدالطیف خان کی ہدایت پر صفائی پلان بھی جاری کر دیا ہے،جس میں قلعہ کہنہ قاسم باغ اور اطراف کی تمام سڑکوں کی خصوصی صفائی روزانہ کے پلان میں شامل ہے جبکہ صفائی کے 25 ورکرز پر مشتمل سکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے،اس کے علاؤہ گھنٹہ گھر چوک، دولت گیٹ چوک اور واٹرورکس روڈ کی خصوصی جاری ہے اور لوڈر ٹریکٹر اور ٹرالیوں کے ذریعے کچرا اور ملبہ اٹھایا جارہا ہے،دولت گیٹ چوک سے دہلی گیٹ تک بھی شیڈول میں شامل ہے ساتھ ہی فوڈ سٹریٹ اور حسین آگاہی میں بھی صفائی پر فوکس کر لیا گیا ہے۔5 صفر کو شروع ہونے والے تین روزہ عرس کے موقع پر کمپنی قلعہ کہنہ قاسم باغ پر کیمپ لگائے گی،کیمپ میں ہمہ وقت صفائی کا عملہ موجود رہے گا۔ عرس کے ایام میں تمام سڑکوں پر پانی کا چھڑکاو اور لائم لائننگ کی جائے گی،زائرین کی رہائش گاہوں کی صفائی کو بھی پلان  میں شامل کر لیا ہے۔

عرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -