کمشنر ملتان کا انسداد تشدد مرکز برائے خواتین سنٹر کا دورہ

کمشنر ملتان کا انسداد تشدد مرکز برائے خواتین سنٹر کا دورہ

  

 ملتان(سپیشل رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید محموداختر نے کہا ہے کہ ملتان میں شجرکاری تدارک پولیو وتدارک ڈینگی آگہی مہم میں سول سوسائٹی کو بھی شامل کیا جائیگا۔ملتان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لوہا مارکیٹ،غلہ منڈی اورٹمبر مارکیٹ کو بھی عنقریب(بقیہ نمبر31صفحہ 10پر)

 شہر سے باہر شفٹ کردیا جائیگا۔سول سوسائٹی کی جانب سے ملتان کی بہتری کیلئے تجاویز کو اہمیت دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی فورم ملتان کے چیف کوآرڈینیٹراور شعور ترقیاتی تنظیم کے صدر شاہد محمود انصاری چیف ایگزیکٹو اورنگزیب خان بلوچ اور وائس چیئرمین چوہدری منصور احمد اور عادل محمود انصاری سے ملاقات سے موقع پر کیا اس موقع پر سول سوسائٹی فورم کے وفد نے کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید محمود اختر صاحب کو عہدہ سنبھالنے پر سول سوسائٹی کی جانب سے مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔سول سوسائٹی کی جانب سے ملتان کو سرسبز شاداب بنانے کیلئے اور تدارک ڈینگی اور تدارک پولیو کے حوالے سے ڈویژنل انتظامیہ کے اقدامات کو حوصلہ افزائقرار دیا اورکہا کہ اس حوالے سے سول سوسائٹی کی جانب سے بھر پور تعاون کیا جائیگا۔اس موقع پر سول سوسائٹی کی جانب سے کمشنر ملتان ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو بھی سراہا گیا جس کے تحت لوہا مارکیٹ،غلہ منڈی،ٹمبر مارکیٹ سمیت ویگن اسٹینڈڈیرہ کو شہری حدود سے باہر منتقل کیا جارہا ہے۔ادھر کمشنر ملتان ڈویثرن جاوید اختر محمود نے انسدادِ تشدد مرکز برائے خواتین سنٹر کا اچانک دورہ اور انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے زیر تعمیر شیلٹر ہوم، بریل پرنٹنگ پریس،برقی سفید چھڑی اور آٹومیٹک وہیل چئیر کے اسمبلنگ یونٹ کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کو وارننگ لیٹر جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے دورے کے موقع پر یونیفارم کے بغیر سٹاف کی موجودگی،گارڈن کی ابتر صورتحال، ائیر کنڈیشنڈ کے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر کمشنر نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپلن پر سمجھوتہ برداشت نہیں۔ایسے افسران کو ضلع بدر کردوں گا۔انہوں نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے داخلی دروازے پر کمپلیکس میں موجود اداروں بارے بورڈ آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی۔جبکہ شیلٹر ہوم کی تعمیر کیلئے 1ماہ کی ڈیڈ لائن بھی دے دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خان خاکوانی بھی موجود تھے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -