قلمدان تبدیل: وزارت زراعت ملنے پر حسین جہانیاں گردیزی کے حامیوں میں خوشی کی لہر

قلمدان تبدیل: وزارت زراعت ملنے پر حسین جہانیاں گردیزی کے حامیوں میں خوشی کی ...

  

 کبیروالا(نامہ نگار)وزات کے قلمدان میں تبدیلی کے بعد سید (بقیہ نمبر33صفحہ 10پر)

حسین جہانیاں گردیزی کے ”صوبائی وزیر زراعت“ بننے پر تحصیل کبیروالا کے عوام اور حامیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، تفصیل کے مطابق کبیروالا سے ممبر صوبائی اسمبلی سید حسین جہانیاں گردیزی کی صوبائی وزرات کے قلمدان کی تبدیلی کے بعد وزارت زراعت کامنصب ملنے پر تحصیل کبیروالا کے عوام اور سید گروپ کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔سید گروپ کے رہنماؤں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سردار حاجی احمد حیات خان سیال،سید منتظر مہدی،اطہر یوسف خان بھٹہ،ملک طاہر شفیق،میاں عبدالحفیظ،سید ذوالقرنین حیدر بخاری،حفیظ سعیدی،سردار اسلم حیات خان سیال،مرکزی انجمن تاجران کبیروالا کے سرپرست حاجی محمد ارشدسنگا،صدر شیخ راشد ندیم سعیدی،ملک الطاف حسین،مہر عمران محمود اُترا،شیخ محمد ارشد،ملک حق نواز لپرا،سردارعاطف سہو،رانا عابد مصطفےٰ،چوہدری اختر جلال نعیم،میاں غلام عباس سہو،حاجی محمد شفیق دھاریوال،راؤ محمدآصف سعیدی،ملک محمد ارشداور دیگر نے سید حسین جہانیاں گردیزی کو ”صوبائی وزیر زراعت“ قلمدان ملنے پر مبارک باد دی ہے۔

لہر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -