جنوبی پنجاب: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف
ملتان (وقا ئع نگار)جنوبی پنجاب میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ متحرک ہوگئی۔جنوبی پنجاب کے 32 ریٹیلرز اور نجی بینک کے عہدیداران کو طلب کرکے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر کی جانب (بقیہ نمبر35صفحہ 10پر)
سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان کو شکایت موصول ہوئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کے 32 ریٹیلرز نجی بینک کے عملے کے ساتھ ملی بھگت کرکے کروڑوں روپے غبن کررہے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے نجی بینک کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم منتقل کی جاتی ہے۔اس کے بعد نجی بینک کی جانب سے علاقائی سطح پر ریٹیلرز رقوم فہرست میں شامل افراد کو تقسیم کرتے ہیں۔تاہم اب ریٹیلرز کی جانب سے رقوم کی خورد برد کا سلسلہ مبینہ طور پر عروج پر پہنچ چکا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے جنوبی پنجاب کے 32 ریٹیلرز اور نجی بینک کے عملے سے تحقیقات شروع کردیں۔
انکشاف