علی پور: 6 ڈاکو کولڈ ڈرنکس ایجنسی سے 3 لاکھ‘ فون چھین کر فرار

  علی پور: 6 ڈاکو کولڈ ڈرنکس ایجنسی سے 3 لاکھ‘ فون چھین کر فرار

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ سٹی علی پور کی حدود میں کراچی روڈ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے چھ مسلح ڈاکو اسلحے کے زور پر نجی کولڈ ڈرنکس ایجنسی سے تین لاکھ پانچ ہزار نقدی رقم موبائل فون اور لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار ہو گے ذرائع کے مطابق علی پور کراچی روڈ پر  چھ نقاب پوش مسلح ڈاکو نجی کولڈ ڈرنکس کی ایجنسی میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر ایجنسی (بقیہ نمبر36صفحہ 10پر)

ملازمین کو یرغمال بناتے ہوئے تین لاکھ پانچ ہزار نقدی دو موبائل فون اور دو لیپ ٹاپ لوٹ کر موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر فرار ہو گے مزاحمت پر ڈاکووں نے ایجنسی ملازم کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ڈاکو جاتے ھوئے  سی سی ٹی وی فوٹیز کی DVR بھی اتار کر ساتھ لے گئے 15 فائیو پر کال کرنے کے بعد سٹی علی پور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی کرائم سین پولیس کے اہلکاروں نے بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے پولیس کی جانب سے جیو فیسنگ بھی کرائی جا رہی ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -