غیر قانونی سائرن‘ ایمرجنسی لائٹس لگی گاڑیوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ 

  غیر قانونی سائرن‘ ایمرجنسی لائٹس لگی گاڑیوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ 

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)شہری پرائیوٹ گاڑیوں پر غیر قانونی طور پر ایمرجنسی لائٹس اور سائرن استعمال کر رہے ہیں۔گاڑیوں پر فلیشرز اور بلائنڈ آئز کا استعمال بھی خلاف قانون ہے جن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ نشاندہی ہونے پر ابتدائی طور پر چالان ہونگے اوراس کے باوجود ایمرجنسی لائٹس اور سائرن نہ اتارنے کی صورت میں (بقیہ نمبر38صفحہ 10پر)

 گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا جائے گا۔ کریک ڈاؤن کے دوران شاہراہوں پر خطرناک ڈرائیونگ اور دیگر شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے والے بھی قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -