ٹریکٹر چوری کا الزام، چوٹی زیریں، 4افراد رشتہ دار کے دونوں ہاتھ کاٹ کر فرار 

        ٹریکٹر چوری کا الزام، چوٹی زیریں، 4افراد رشتہ دار کے دونوں ہاتھ کاٹ کر ...

  

 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان کے علاقہ چوٹی زیریں میں ظلم کی انتہاکردی گئی،رشتہ داروں نے بیٹے کی سزا باپ کو دے دی،ٹریکٹر چوری کے الزام میں پیشی پر آنے والے باپ کے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے‘ تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقہ چوٹی زیریں موضع چک بزدار میں مخالفین رشتہ داروں نے بیٹے کے جرم کی سزا باپ کو دے دی بیٹے سلیمان کی پیشی پر آنے والے باپ ربنواز کو (بقیہ نمبر1صفحہ 10پر)

مخالفین رشتہ داروں نے گھات لگا کر پکڑ لیا اور دور جنگل میں لے جا کر چھریوں کے پے در پے وار کر تے ہو ئے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے اور موقع سے فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امدا د کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت ا ب خطرے سے باہر ہے متاثرہ شخص کے بیٹے ابوذر،حاجی کنیا،عبد الستار،محبوب خان چانڈیہ،شاہد،جھنڈا خان،راشد،شاہد حسین و دیگر نے بتایا کہ میرے بھائی سلیمان پر ہمارے رشتہ داروں غلام قادر،شاہنواز،محمد مجاہد اور محمد شریف نے ٹریکٹر چوری کا الزام لگا کر باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اورپھر چوٹی پولیس کے حوالے کر دیا جس پر مقدمہ درج ہو نے کے بعد ہمارے والد رب نواز پیشی پر جا رہے تھے تو مذکورہ ملزمان نے انہیں گھات لگا کر پکڑ لیا اور دور جنگل میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنا یا چھریوں کے پے در پے وار سے دونوں ہاتھ کاٹ دیئے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وقوعہ کا فوری نوٹس لینے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر تے ہیں ادھر ترجمان پولیس کے مطابق وقوعہ کا آر پی او فیصل رانا اور ڈی پی او اختر فاروق نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہو ئے تھانہ چوٹی پولیس کو کاروائی کی ہدایت کی جس پر تھانہ چوٹی پولیس نے ملزمان غلام قادر،شاہنواز،محمد مجاہد اور محمد شریف کے خلاف مقدمہ نمبر289/20 درج کر تے ہو ئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ادھر ترجمان آر پی او کے مطابق وقوعہ کا آر پی او فیصل رانا اور ڈی پی او اختر فاروق نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہو ئے تھانہ چوٹی پولیس کو کاروائی کی ہدایت کی جس پر تھانہ چوٹی پولیس نے ملزمان غلام قادر،شاہنواز،محمد مجاہد اور محمد شریف کے خلاف مقدمہ نمبر289/20 درج کر تے ہو ئے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے تھانہ چوٹی کے علاقہ میں ایک دیہاتی ربنواز کے ہاتھ کاٹنے کے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی ڈی پی او ڈیرہ غازی خان نے بتایا کہ ملزمان شاہ نواز،مجاہد،شریف اور قادر نے پرانی رنجش پر ربنواز کے ہاتھ چھریوں کے وار کر کے کاٹ دئیے آر پی او نے حکم دیا کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ معاشرے میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوآر پی او کی ہدائت پر پولیس نے وقوعہ کے3گھنٹوں کے اندر چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا وقوعہ کا مقدمہ تھانہ چوٹی میں درج کر لیا گیا،آر پی او نے سنگین واقعہ کے مقدمہ کی تفتیش کے لئے پولیس کی اعلیٰ سطحی ٹیم تشکیل دی جو اس وقوعہ کے ان تمام سہولت کاروں کو بھی گرفتار کرے گی جو بالواسطہ یا بلاواسطہ اس وقوعہ میں ملوث ہیں آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے بر وقت اقدام کی وجہ سے سنگین نوعیت کے مقدمہ کے نامزد چاروں ملزمان فوری طور پر گرفتار ہو گئے،اگر پولیس کسی بھی واردات اور وقوعہ پر بر وقت پہنچے تو جدید سائنسی ٹیکنالوجی اسے اس طرح کے ثبوت فراہم کر دیتی ہے جس سے ملزمان فوری طور پر گرفتار ہو جاتے ہیں،آر پی او نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو ہدائت کی کہ وہ اس مقدمہ کی تفتیش سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر آگاہ رکھیں،انسانیت سوز وقوعہ میں ملوث کوئی بھی ملزم قانون کے مطابق سزا سے بچ نہ سکے۔

بازو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -