حکومت فلاپ‘ مسلم لیگ (ن) سے  وابستگی ختم نہیں ہوگی‘ قسور لنگڑیال

  حکومت فلاپ‘ مسلم لیگ (ن) سے  وابستگی ختم نہیں ہوگی‘ قسور لنگڑیال

  

 روہیلانوالی (نامہ نگار) میری مسلم لیگ ن سے وابستگی ختم نہیں ہو سکتی سابق ایم پی اے ملک قسور لنگڑیال نے میڈیا (بقیہ نمبر2صفحہ 10پر)

کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہم نے ترقیاتی کام حلقے کی فلاح و بہبود کیلئے کئے ہیں  جس کا موازنہ دیگر جماعتوں کے راہنماؤں کی کارکردگی سے کر کے آنکھوں کو کھیرہ کیا جاسکتا ہے۔گزشتہ 2 سال سے بلند و بانگ ترقیاتی کاموں کا راگ الاپنے والوں نے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے جس کا خمیازہ آنے والے انتخابات میں سیاسی مستقبل پر کاری ضرب لگوا کر بھگتیں گے۔حلقہ 184 میں زیرو پرفارمنس پر عوام مایوسی کا شکار ہیں۔ہمارے دور حکومت میں کیے گئے ترقیاتی کاموں سے آج بھی عوام مستفید ہورہے ہیں سڑکیں، نالیاں، سیوریج سمیت بجلی و انتظامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوئے ہیں مگر آج سیاست کو بطور آلہ کار استعمال کیا جارہا ہے عوام کے مسائل کا انبار لگا ہوا اور کوئی پرسان حال نہیں ہے سب اپنے ذاتی مفادات کے لئے سیاست کرنے کے راستے پر گامزن ہیں مگر عوام اس امر کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم نے سیاست کو عبادت اور خلق خدا کی خدمت کیلئے اپنا شعار اور نصب العین بنایا ہے۔جب تک اللہ رب العزت مجھے موقع دیتا رہے گا میں عوام کی خدمت کی شمع جلائے رکھوں گا  ایک سوال کے جواب میں ملک احمد کریم قسور لنگڑیال نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے وابستگی نہ ختم ہوئی اور نہ ہوگی میرے لیے پارٹی کا ہر فیصلہ قا بل تعریف ہوگا۔

قسور لنگڑیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -