حکومت نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے  کے لئے اقدامات کرے‘ ذیشان اختر

حکومت نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے  کے لئے اقدامات کرے‘ ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم  (بقیہ نمبر6صفحہ 10پر)
کے مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہیں۔کسی بھی قوم کی ترقی کی ضمانت نوجوانوں نسل میں مضمر ہے۔ حکمران نوجوانوں کو روزگاری کی فراہمی کیلئے میرٹ کے نظام کو فروغ دیں اور سفارشی کلچر ختم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں معیاری تعلیم و تربیت سے صالح معاشرے کا قیام ممکن ہے۔سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں نوجوان نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ قرآن و سنت کے مطابق ہونی چاہیے۔اس قوم کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں کوئی بھی رکاوٹ حائل نہیں ہو سکتی جس کے نوجوان صالح اور باصلاحیت ہوں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں نوجوان قومی ریڑھ کی ہڈی تصور کیے جاتے ہیں۔اگر ریڑھ کی ہڈی ہی ناتواں ہو تو پورا جسم  ہی کمزور پڑ جاتا ہے۔ تعلیم کے ساتھ راہ راست ہی نوجوانوں نسل کی ترقی اور مضبوطی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سے قبل نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں کا سنہری خواب دیکھایا تھا اور اقتدار کے بعد لاکھوں نوجوانوں کا روزگار اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے چھین لیا ہے۔ آج ملک میں نجی سیکٹر بخصوص میڈیا، صنعت سمیت دیگر بے شمار ایسے ادارے ہیں جہاں معاشی ابتر صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو  نوکریوں سے نکالنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ مہنگی بجلی، گیس اور دیگر مسائل کی وجہ سے ہمارے صنعتیں زبو حالی کا شکار ہیں جہاں مالکان روزگار دینے کی بجائے لوگوں کو نکال رہے جو ایک بڑا المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو قرض کی بجائے ان کو روزگار  فراہم کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ زیادہ سے زیادہ صنعتی شعبہ جات کو فعال کیا جائے۔حکومت روزگار کے حوالے سے بڑے بڑے معاشی پیکیجز کا اعلان تو کررہی ہے مگر عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آرہے جو تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔
ذیشان اختر