کارکن پارٹی کا اثاثہ‘ حکومت مسائل  حل کرے گی‘ ایم پی اے شاہدہ ملک

  کارکن پارٹی کا اثاثہ‘ حکومت مسائل  حل کرے گی‘ ایم پی اے شاہدہ ملک

  

 بارہ میل (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت درست سمت میں کام کررہی ہے،کورونا وائرس میں موجود بحرانوں (بقیہ نمبر7صفحہ 10پر)

پر جلد قابو پالیا جائے گا،کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک کو ترقیاتی ملکوں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہدہ ملک نے پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی ضلعی صدر خانیوال ڈاکٹر زاہدہ فاطمہ اور ضلعی سینئر نائب صدر کشو رتصور خان کی قیادت میں خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں ترقی کی رفتار کو تیز کیا ہے ملک کے تمام ادارے درست سمت میں کام کررہے ہیں کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ان کا ہر مسئلہ حل کرنے حکومت پوری کوشش کرتی ہے پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ خانیوال کی خواتین عہدیداران ڈاکٹر زاہدہ فاطمہ اور میڈم کشور تصور خان کی پارٹی کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں ان جیسی ورکر زخواتین پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی محنت کی بدولت خانیوال میں تحریک انصا ف کا مورال بلند ہوا ہے،ضلعی صدر ڈاکٹر زاہدہ فاطمہ اور سینئر نائب صدر میڈم کشور تصور خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہم پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی میں خلوص نیت سے کام کررہی ہیں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کے بعد بہت جلد ضلع خانیوال میں تمام عہداران کی حلف برداری کا پروگرام بھی منعقد کروائیں گئیں جس کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے۔

شاہدہ ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -