تحصیل کورٹس میاں چنوں میں شجر  کاری مہم کا آغاز‘ انسانی صحت کیلئے  درخت کی پیداوار انتہائی ضروری  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال

 تحصیل کورٹس میاں چنوں میں شجر  کاری مہم کا آغاز‘ انسانی صحت کیلئے  درخت کی ...

  

میاں چنوں + محسن وال + کبیروالا (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) تحصیل کورٹس میاں چنوں میں شجر کاری مہم کا آغاز (بقیہ نمبر8صفحہ 10پر)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال طارق محمود باجوہ  اور سنیئر سول جج خانیوال شہباز احمد مغل نے پودے لگا کر کیا،اس دوران، ایڈیشنل سیشن جج میاں چنوں راؤ فرقان احمد، ایڈیشنل سیشن جج میاں چنوں مظہر عباس، سول ججز راشد محمود، ریحان سبطین، محمد انور، محمد مصطفی جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن میاں چنوں چوہدری محمد عاصم، رانا محمد خان نے بھی شجر کاری مہم میں بھی حصہ لیا اور پودے لگائے شجر کاری مہم کا انتظام محکمہ جنگلات میاں چنوں کی جانب سے کیا گیا ہے ایس ڈی او محکمہ جنگلات مرزا صابر حسین، رینج فاریسٹ آفیسر میاں چنوں اویس محمود خان سمیت محکمہ جنگلات کے ملازمین کی کثیر تعداد بھی تھی،اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق شجر کاری کی جارہی ہے، کیونکہ خوبصورت ماحول اور انسانی صحت کیلئے درخت کی پیدوار بہت ضروری ہے۔  کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق  عدلیہ کی بنیادی ذمہ داری ”انصاف“ کی فراہمی ہے، آئین پاکستان میں شہریوں کو انصاف کی بلا امتیاز فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، قوم کی خوشحالی میں انصاف کی فراہمی کا بڑا کردار ہے، یہ معاشی ترقی کے فوائد سے مستفید ہونے میں معاونت کرتی ہے اور مساوی حقوق کی بنیاد پر ہی معاشرے کی ترقی کی راہ کا تعین ہوتا ہے،عوام کو انصاف کی جلد فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال طارق محمود باجوہ نے تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کبیروالامیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزخالد محمود چیمہ،سینئر سول جج خانیوال شہباز احمد، سول ججزکبیروالامحمد وسیم،نعمان ارشد،ایاز محمود،حاجی فرقان سرور،شہزاد مشتاق،بار ایسوسی ایشن کبیروالا کے صدر ملک آفتاب احمد کھوکھر،جنرل سیکرٹری مسعود پرویز خان بھٹہ اور دیگرکے ہمراہ شجر کاری مہم کے سلسلہ میں درخت لگانے اور جوڈیشری افسران کے ساتھ میٹنگ میں گفتگو کرنے کے دوران کیا۔انہوں کہا کہ درخت لگانا”صدقہ جاریہ“ ہے،شجرکاری مہم میں زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے احساس کو تقویت ملتی ہے،درخت انسانی زندگی اور صاف ستھرے ماحول کیلئے کلیدی اہمیت کی حیثیت رکھتے ہیں۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال طارق محمود باجوہ نے تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کبیروالاپہنچنے کے بعد جوڈیشری افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی،جس میں عدالتی امور،زیر سماعت مقدمات سمیت دیگر معالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

پیداوار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -