ٹرسٹ پلازہ ملتان‘ ایس ایم ایز بزنس  سہولت مرکز قائم‘ عملی اقدامات بھی شروع

     ٹرسٹ پلازہ ملتان‘ ایس ایم ایز بزنس  سہولت مرکز قائم‘ عملی اقدامات بھی ...

  

  ملتان (نیوز رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں فضل الہی شیخ،سینیئر نائب صدر میاں راشد اقبال نے کہا (بقیہ نمبر9صفحہ 10پر)

ہے کہ سمیڈا علی با با اور امیزان کی طرز پربزنس ٹو بزنس ویب پورٹل ڈویلپ کرے تاکہ مصنوعات کی خریدوفروخت اور ان کے بارے میں معلومات مہیا ہو سکیں اور جس کی کاروبار ی گارنٹی سمیڈاپورٹل پر دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سمیڈا کے صوبائی چیف پنجاب جاوید افضل سے ملتان ایوان کے دورہ کے موقع پر ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی چیف کے ہمراہ سہیل نذر پراجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایم ای سہولت سنٹر،ریجنل انچارج ملتان بزنس سہولت سنٹر تسنیم بشیر،علینہ فیاض درانی ریجنل بزنس کوارڈینیٹر سمیڈا ملتان تھیں جبکہ ملتان ایوان کے سابق صدر خواجہ محمد عثمان،اورنگزیب عالمگیر،اظہر بلوچ،ایکٹنگ سیکرٹری ایوان محمد شفیق موجود تھے صوبائی چیف سمیڈا جاوید افضل نے کہا کہ سمیڈا ایس ایم ای سہولت مرکز منصوبہ لانچ کر چکا ہے جس کے تحت ایس ایم ایز کا ڈیٹا بیس اکٹھا کرکے ڈیجیٹل مینوفیکچرزڈائریکٹری تخلیق کی جائے گی جس سے بائرز اور سیلرز کو آپس میں ملانے کے مواقع میسر آئیں گے ایم سی سی آئی اس ضمن میں سمیڈا سے تعاون کرے اور ڈیٹا بیس اکٹھا کرنے میں مدد دے اس سلسلہ میں ٹرسٹ پلازہ ملتان میں ایس ایم ایز بزنس سہولت مرکز قائم کردیا گیا ہے میاں فضل الہی شیخ،میاں راشد اقبال نے سمیڈا ملتان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ بزنس سہولت مرکز بھی ایس ایم ای سیکٹر کی بہتری میں اپنا اصولی کردار ادا کرے گا انہوں نے بزنس ٹو بزنس میڈ ان پاکستان ویب پورٹل بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس حوالہ سے بھی ٹھوس اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

اقدامات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -