ضلع لودھراں: بلدیاتی اداروں میں کونسلرز کی تعدا د کا نوٹیفکیشن فائنل
لودہراں (نمائندہ پاکستان)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ & کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ضلع لودہراں کی تینوں تحصیل(بقیہ نمبر10صفحہ 10پر)
کونسلز، تین میونسپل کمیٹیوں اور تین ٹاؤن کمیٹیوں میں کونسلرز کی تعداد کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ ٹاؤن کمیٹی گیلے وال میں کونسلرز کی کل تعداد 14 رکھی گئی ہے جس میں 10 جنرل کونسلرز، 1 اقلیت ممبر، 2 خواتین کونسلرز اور 1 کسان / مزدور ممبر ہوگا۔ اسی طرح ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ اور ٹاؤن کمیٹی گوگڑاں میں بھی یہی تعداد ہوگی۔ میونسپل کمیٹی لودہراں میں کل کونسلرز 20 ہونگے جس میں 15 جنرل کونسلرز، 1 اقلیت ممبر، 3 خواتین کونسلرز اور 2 کسان/مزدور کونسلرز ہونگے۔ میونسپل کمیٹی دنیاپور میں کل 14 کونسلرز ہونگے جس میں 10 جنرل کونسلرز، 1 اقلیت، 2 خواتین کونسلرز اور 1 کسان/مزدور کونسلر ہوگا۔ میونسپل کمیٹی کہروڑپکا میں کل 20 کونسلرز ہونگے جس میں 15 جنرل کونسلرز، 1 اقلیت کونسلر، 3 خواتین کونسلرز اور 2 کسان / مزدور کونسلرز ہونگے۔ تحصیل کونسل لودہراں میں کل کونسلرز 42 ہونگے جس میں 30 جنرل کونسلرز، 2 اقلیت کونسلرز، 6 خواتین کونسلرز اور 4 کسان کونسلرز ہونگے۔ تحصیل کونسل دنیاپور اور تحصیل کونسل کہروڑپکا میں کل ممبران 35، 35 ہونگے جس میں 25 جنرل کونسلرز، 1 اقلیت کونسلر، 5 خاتون کونسلرز اور 4 کسان کونسلرز شامل ہونگے۔ کونسلرز کی سیٹوں کے نوٹیفیکیشن کی کاپی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دی گئی ہے۔ یاد رہے پنجاب حکومت سپریم کورٹ میں جواب طلبی کے بعد بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے اور انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن مارچ کے آخر میں ہونے کے واضح امکانات ہیں۔ نئے بلدیاتی ایکٹ کے مطابق ویلج اور نیبرہڈ کا الیکشن غیرجماعتی ہونا ہے جبکہ ٹاؤن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کا الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونا ہے لیکن ذرائع کے مطابق اب پنجاب حکومت ٹاؤن، تحصیل، میونسپل کمیٹی کا الیکشن بھی غیرجماعتی بنیادوں پر کرانے میں دلچسپی رکھ رہی ہے اور اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں جلد ترمیمی بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے ٹاؤن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسلز میں کونسلرز کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹوں سے ہوگا اور امیدوار برائے ٹاؤن مئیر، میونسپل کمیٹی مئیر اور تحصیل کونسل مئیر اپنے اپنے کونسلرز کی ترجیحی لسٹ الیکشن سے پہلے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائیں گے اور پورے حلقے سے جتنے ووٹ ایک مئیر لے گا اسی تناسب سے اس کی فراہم کردہ لسٹ میں سے ترجیحی بنیادوں پر کونسلرز منتخب ہوجائیں گے۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبے بھر میں حلقہ بندیاں مکمل کرلی ہیں اور دو روز بعد 18 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں الیکشن کمیشن کے ضلعی دفاتر میں آویزاں کردی جائیں گی اور اعتراضات سننے کے بعد اکتوبر کے پہلے ہفتے میں حتمی لسٹیں لگادی جائیں گی اسی طرح نادرا نے بھی نئی ووٹر لسٹیں مکمل کرلی ہیں اور آئندہ دو روز میں نئی ووٹر لسٹیں جاری کی دی جائیں گی جس کے بعد شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج کر اپنے پولنگ سٹیشن سے متعلق تفصیل حاصل کرسکیں گے۔
فائنل