حاصل پور: جوڈیشل کمپلیکس  میں شجر کاری مہم شروع

 حاصل پور: جوڈیشل کمپلیکس  میں شجر کاری مہم شروع

  

 حاصل پور(نمائندہ پاکستان) حاصل پور کے جوڈیشیل کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق نیو جوڈیشیل کمپلیکس حاصل پور میں ایڈیشنل (بقیہ نمبر13صفحہ 10پر)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ندیم سکھیرا اور ایڈیشیل سیشن جج محمد طاہر خلیل نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری گرین پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اپنے ماحول کی آلودہ ہونے سے بچائیں اور سنت نبوی پر عمل کرتے ہوئے صدقہ جاریہ سمجھ کر درخت لگائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بنچ اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے انشااللہ اسکو مزید مستحکم کیا جائیگا۔اس موقع پر بار ایسوسی ایشن صدر محمد فیاض شاہد خان ادمانہ۔جنرل سیکرٹری عمران صفدر گورائیہ نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخت دریا کے کٹاو کو روکنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان سے ایندھن کا کام بھی لیا جاتا ہے۔آخر میں دعائے خیرکی گئی۔اس موقع پر وکلا حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ 

مہم شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -