آوارہ کتوں کی بھرمار‘ شہری گھروں میں قید

 آوارہ کتوں کی بھرمار‘ شہری گھروں میں قید

  

چوک سرورشہید+ خانیوال(نامہ نگار‘ سپشل رپورٹر‘ بیورو نیوز) چوک سرورشہید اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات (بقیہ نمبر15صفحہ 10پر)

نے شہریوں کی آمد و رفت مشکل بنادی آوارہ کتے گلی محلوں اور قبرستان میں دندناتے پھرتے ہیں میونسپل کمیٹی کو بارہا مطلع کیا گیا لیکن کوئی توجہ نہ دی گئی۔ شہریوں کا قبرستان جانا اور رات کے وقت باہر نکلنا محال ہوچکا ہے۔گزشتہ روز بھی دوبئی میرج ہال کے مالک شاہد عرف منا کو آوارہ کتے نے کاٹ کر شدید زخمی کردیا ہے جو کہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے قبل ازیں بھی متعدد لوگوں کو آوارہ کتے کاٹ چکے ہیں۔ جبکہ کتے کاٹے کی ویکسین ٹی ایچ کیو میں نایاب ہے۔ شہریوں نے متعدد بار احتجاج بھی کیا۔مگر میونسپل کمیٹی نے آوارہ کتے تلف نہ کئے بلکہ مبینہ طور پر فرضی کارروائی ڈال کر فنڈز تو ہڑپ کرلئے مگر کتے تلف نہ کئے  اہلیان علاقہ نے ڈی سی مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر میونسپل کمیٹی کو حکم دیا جائے کہ آوارہ کتے تلف کریں۔ خانیوال کے نواحی علاقہ گرین ٹاؤن میں اکبر نامی شخص جبکہ مبشر نامی شخص کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال لایاگیا طبی امداد کے بعد ڈسچارج کردیاگیا ہے۔

قید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -