محکمہ ریلوے: قبضہ مافیا سے 70 لاکھ مالیت  کی اراضی واگزار‘ رپورٹ ڈی ایس کو روانہ

محکمہ ریلوے: قبضہ مافیا سے 70 لاکھ مالیت  کی اراضی واگزار‘ رپورٹ ڈی ایس کو ...

  

  ملتان(نمائندہ خصوصی) ریلوے ملتان ڈویڑن کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری(بقیہ نمبر23صفحہ 10پر)

 ہے.ریلوے ڈی ایس ملتان ڈویڑن شعیب عادل کی ہدایت پر ریلوے اراضی قابضین کے خلاف اراضی واگزارکروائے جانے کے سلسلے میں گزشتہ روز اسسٹنٹ انجینئر بہاولنگر سجاد حسین،آ ئی او ڈبلیو بہاولنگر محمد عباس،ریلوے پولیس چوکی انچارج ہارون آباد محمد شفقت کی سربراہی میں ٹیم نے کچھی والا ریلوے اسٹیشن یارڈ میں 35 مرلے ریلوے اراضی واگزار کروا لی جس کی مالیت 70  لاکھ روپے بتائی جاتی ہے - واگزار کروائی جانے والی اراضی کی رپورٹ ڈی ایس ریلوے شعیب عادل کو بھجوا دی گئی ہے - ڈی ایس ریلوے شعیب عادل کے مطابق ریلوے اراضی پر قابض افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

واگزار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -