چوک سرور شہید: ہیڈ ماسٹرز کے حکم پر پرائمری  مڈل کلاسوں کے اساتذہ سکول طلب

         چوک سرور شہید: ہیڈ ماسٹرز کے حکم پر پرائمری  مڈل کلاسوں کے اساتذہ ...

  

چوک سرور شہید (سپیشل رپورٹر+ نا مہ نگار) حکو مت پنجاب کی طرف سے 15ستمبر کو پہلے مر حلے میں صرف ہائی و انٹر اور (بقیہ نمبر24صفحہ 10پر)

ڈگری کالجز کھو لنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ آٹھویں اور پا نچویں کلا سز کو 23ستمبر اور 30ستمبر سے بلا نے کا اعلان کیا گیا تھا مگر چوک سرور شہید اور گردو نواح میں واقع گو رنمنٹ اور پرائیویٹ پرائمری اور مڈل سکولز کے ہیڈ ماسٹرز نے 15ستمبر سے ہی مڈل اور پرائمری اساتذہ کو سکول بلوا لیا اور انکے ذمہ ماسک اور سینی ٹائزر لیکر آنے کی پا بندی بھی لگا دی جبکہ ماسک اور سینی ٹائزر سٹاف کیلئے اور غریب طلبا ء کیلئے حکو مت کی طرف سے مہیا کئے جا نے تھے جو کہ اساتذہ کے ساتھ سراسرزذیادتی کے مترادف ہے جبکہ سی ای او ایجو کیشن مظفرگڑھ نے بتایا کہ پرائمری اور مڈل سکولز کو 23اور 30ستمبر کو ہی کھولا جائے گا۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -