چیمبر آف کامرس بہاولپور‘ جاوید اقبال چودھری کا چشتیاں کا دور

چیمبر آف کامرس بہاولپور‘ جاوید اقبال چودھری کا چشتیاں کا دور

  

ہ 

چشتیاں (نمائندہ پاکستان)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایٹ کلاس اتحاد گروپ بہاولپور کے صدر جاوید اقبال چوہدری اور سالانہ انتخابات کے Candidateکے ہمراہ چشتیاں پہنچ گئے اس موقع پر معروف تاجر و ممبر چیمبر آف کامرس عبدالوکیل کی شاپ (بقیہ نمبر3صفحہ 10پر)

پر گئے جس پرانہوں نے مہمانوں کا استقبال کیا چیمبر آف کامرس کے ممبران نے ان کواپنی حمایت کا بھر پور یقین دلایا ہے۔ تقریب سے صدر چوہدری جاوید اقبال، اورمیزبان عبدالوکیل نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحاد گروپ دوستوں کا گروپ ہے۔ اس سے پہلے 20 سال قبل بھی میں آیا تھا تو مجھے بہت عزت دی گئی تھی اور اب بھی امید کرتا ہوں کہ ممبران ہمارے پورے پینل کو ووٹ دیں گئے کیونکہ چشتیاں ہمارا دوسرا گھر ہے۔ ہم یہاں مزید دوستوں کی تعداد بڑھانے آتے ہیں۔ ہمارا مشن ہے کہ ہم تما م دوستو ں کو ساتھ لے کر چلیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر طرح کی قربانی دیتے ہیں۔ کیونکہ ہم ایک معاشرہ ہیں۔ اور ایک دوسرے کے غم خوشی میں برابرا کے شریک ہیں انہوں نے بتایا کہ ہم پر 10 ارب کا ٹیکس تھا ہماری کوششوں کی بدولت تقریبا آدھا کر دیا ہے۔ بعد ازاں میزبان تاجر عبدالوکیل نے مہمانوں کے اعزاز میں ایک پر تکلف ڈنر دیا ہے۔ 

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -