میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 230 بجلی چوروں کو رگڑا 

    میپکو ٹیموں کا جنوبی پنجاب میں آپریشن‘ 230 بجلی چوروں کو رگڑا 

  

 ملتان(نیوز رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کی ٹیموں نے ایک روز میں ریجن بھر میں 230بجلی چور پکڑ لئے۔3 لاکھ7ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر(بقیہ نمبر4صفحہ 10پر)

58لاکھ98 روپے جرمانہ عائد۔4بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا۔15ستمبر 2020ء  کو ملتان میں 74گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو99636یونٹس چوری کرنے پر2028973 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 22گھریلوصارفین کو24013یونٹس چوری کرنے پر419774روپے جرمانہ،وہاڑی میں 20گھریلواورکمرشل صارفین کو34003یونٹس چوری کرنے پر675914روپے جرمانہ اور دومقدمات درج،بہاولپور میں 25گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو35676یونٹس چوری کرنے پر623203روپے جرمانہ، ساہیوال میں 26گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو25883یونٹس چوری کرنے پر658581 روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 24 گھریلوصارفین کو21151یونٹس چوری کرنے پر370000 روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، مظفرگڑھ میں 16 گھریلواورکمرشل صارفین کو18723یونٹس چوری کرنے پر337168 روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج،بہاولنگر میں 11گھریلواورصنعتی صارفین کو11887یونٹس چوری کرنے پر214534 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 12گھریلواورکمرشل صارفین کو26971یونٹس چوری کرنے پر569950روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -