صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا وہاڑی کا دورہ‘ مختلف سکولز کا معائنہ
وہاڑی(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے وہاڑی میں مختلف سکولز کا معائنہ کیا، کرونا کے حوالہ سے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم اچانک وہاڑی پہنچے اورہاڑی کے مختلف سکولز کا سرپرائز وزٹ (بقیہ نمبر11صفحہ 10پر)
کیا دورے کے دوران انہوں نے سکولز میں ایس او پیز کا جائزہ لیا طلباء و طالبات سے انکے مسائل بھی پوچھے اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف حکومتی ایس اوپیز پر سختی سے عمل کروایا جارہا ہے اور طلباء و طالبات کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ایس او پیز پر عمل نا کرنے والے سرکاری و غیر سرکاری سکولز سیل کردئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزٹ کئے گئے تمام سکولز میں حفاظتی اقدامات تسلی بخش ییں صوبائی وزیر نے گورنمنٹ ماڈل سکول, ایم سی گرلز سکول سمیت مختلف سکولز کا وزٹ کیا تاہم ان کے ساتھ سکواڈ میں شامل غیر متعلقہ افراد سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر والدین ناصر،طیب،امجد،رحمان و دیگر ردعمل دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کرونا کی وجہ سے سکولز کو کئی مہینے تک بند رکھا گیا جبکہ معائنہ کے لئے لوگوں کا ہجوم سکولز میں پھرتا رہا اور بچیوں کو پریشان کرتا رہا انہوں نے کہا کہ ایسا عمل بہتری کی بجائے نقصان پہنچائے گا۔
معائنہ