سابق سیشن جج بہادر علی خان ڈی جی  جوڈیشل اکیڈمی تعینات کرنے کی منظوری

   سابق سیشن جج بہادر علی خان ڈی جی  جوڈیشل اکیڈمی تعینات کرنے کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی رپورٹر)ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق سیشن جج  (بقیہ نمبر16صفحہ 10پر)
بہادر علی خان بلوچ کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف مینجمنٹ نے  ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی تعینات کرنے کی  منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد آج نوٹفکیشن جاری ہوجائے گا۔پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف مینیجمنٹ کے ممبران جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سید شہباز علی رضوی،چیئرمین  پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، پرنسیپل لاء  کالج سمیت دیگر ممبران نے دستخط کردیے ہیں۔بہادر علی خان یکم ستمبر کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے عہدے سے  ریٹائرڈ  ہوئے تھے جن کا شمار انتہائی محنتی اور ذہین ججز میں کیا جاتا ہے۔وہ نوٹیفکیشن کے بعد ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
منظوری