ترنڈہ: بجلی‘ گیس بل جمع کرانے والے  صارفین پر ڈاک لفافہ لینے کی کڑی شرط

ترنڈہ: بجلی‘ گیس بل جمع کرانے والے  صارفین پر ڈاک لفافہ لینے کی کڑی شرط

  

 ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی)ڈاکخانہ میں گیس بجلی بل جمع کرانے (بقیہ نمبر19صفحہ 10پر)

پر ڈاک لفافہ لینے کی شرط عائدکردی گئی، تفصیل کے مطابق پوسٹ آفس ترنڈہ محمد پناہ کے انچارج ظفر اقبال نے محکمانہ ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے بجلی و گیس کے بل جمع کرانے والے صارفین پر 20 روپے کا ڈاک لفافہ لینے کی کڑی شرط عائد کر دی صارفین مجبوراً ڈاک لفافہ لینے پر مجبور ہو گئے متاثرہ صارفین پرویز اقبال جام زاہد عابد علی محمد عثمان شبیر احمد و دیگر نے بتایا کہ پوسٹ آفس انچارج سے ڈاک لفافہ لینے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ محکمہ ڈاک کا ٹارگٹ پورا کرنا پڑتا ہے ورنہ ڈاکخانہ بند ہو جائے گا انہوں نے محکمہ پاکستان پوسٹ کے اعلیٰ حکام سے پوسٹ آفس انچارج کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ پوسٹ آفس انچارج ظفر اقبال نے اپنے مؤقف میں بتایا کہ گیس بجلی بل جمع کرانے والے صارفین پر ایسی کوئی کنڈیشن عائد نہیں کی۔

شرط

مزید :

ملتان صفحہ آخر -