پٹواری ان ایکشن‘ دنیا سے رخصت ہونیوالے افراد کے نام آبیانہ لسٹ میں شامل 

پٹواری ان ایکشن‘ دنیا سے رخصت ہونیوالے افراد کے نام آبیانہ لسٹ میں شامل 

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)مظفرگڑھ کے پٹواریوں نے مردہ افراد کے نام بھی آبیانہ لسٹ میں ڈال دئیے, دوسرا زمینداروں سے آبیانہ کی رقم وصول کر کے مبینہ ہڑپ کرلی گئی‘ وصولی کنندہ نے اے سی مظفرگڑھ کو درخواست دے دی, خان گڑھ مرکز کے موضع پتنی کے رہائشی وصولی کنندہ وزیر بخش سیال نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ کے نام درخواست میں بتایا کہ وہ 4 مواضعات گوپانگ(بقیہ نمبر20صفحہ 10پر)

, شیخ پور جنوبی, پتنی اور رکھ سادے واہن کے آبیانہ کی وصولی کرتا ہے, نہری پٹواری سجاد پنوار نے متعدد ایسے افراد کے نام ڈھال باچھ لسٹ باقی داران میں شامل کر دئیے ہیں جو وفات پا چکے ہیں اور چند افراد کے نام سرے سے ان مواضعات میں کوئی اراضی نہیں ہے, ان میں اللہ بخش سیال, خالد بھٹی, ابراہیم, اشفاق, اشتیاق, یسین, اظہر حسین, محمد نواز, نذیر احمد, عبدالغنی وغیرہ شامل ہیں, جبکہ حلقہ پٹواری ملک نذیر ملانہ بڑے زمینداروں سے ہزاروں روپے خود وصول کر کے مبینہ ہڑپ کر گیا ہے, اور خزانہ سرکار میں جمع نہیں کرائے, وصولی کنندہ نے نوٹس لیکر کارروائی کی اپیل کی ہے, جبکہ اے سی نے ریونیو افسران حلقہ سے اس بارے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

شامل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -