دو خواتین سمیت 4افراد قتل، مختلف شہروں میں حادثے، 9جاں بحق، متعدد زخمی 

      دو خواتین سمیت 4افراد قتل، مختلف شہروں میں حادثے، 9جاں بحق، متعدد زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ+ خانیوال+ جام پور + قصبہ کالا + صادق آباد + کوٹ ادو + مظفر گڑھ + گگو منڈی + ڈہرکی + راجن پور (نیوز رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر)  ضلع راجن پور کے علاقہ میں کاروکاری پر بھائی نے بہن مار ڈالی‘ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاتفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور کے علاقہ موضع بھاگ کی بستی جسکانی میں غلام عباس نے اپنی شادی شدہ بہن کلثوم بی بی کو عاطف کے ساتھ کاروکاری(بقیہ نمبر27صفحہ 10پر)
 قرار دے کر کلہاڑی کے وار کر کے قتل۔کر دیا وقو عہ کی اطلاع ملتے ہی ریجنل پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے وقوعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او راجن پور سے رپورٹ طلب کر لی جنہوں نے آر پی او کو وقوعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا آر پی او نے ڈی پی او کو حکم دیا کہ مرکزی ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے آر پی او کے بار بار فالو اپ کی وجہ سے پولیس نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے ملزم بھائی غلام عباس کو گرفتار کر لیا آر پی اونے ڈی پی او کو ہدائت کی کہ اس وقوعہ میں اگر کوئی سہولت کار ہے تو اسے بھی گرفتار کیا جائے آر پی او کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو قانون اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیتا کہ وہ کاروکاری سمیت کسی بھی عنوان سے قانون کو ہاتھ میں لے کر خواتین کو قتل کرے یا انہیں تشدد کا نشانہ بنائے۔ ڈیرہ کے نواحی علاقہ موضع کالا بستی سنجرانی میں دوفریقین کے درمیان معمولی جھگڑا طول پکڑ گیا اس دوران ملزمان نوید،کوثر اور ناصر سنجرانی نے اندھا دھندفائرنگ شروع کردی۔گردن اور ٹانگوں پر فائر لگنے سے اقبال ولد پٹھان خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ بارہ سالہ بچہ ابراہیم ولدطیب شدید زخمی ہوا۔ریسکیو اہلکاروں نے نعش اور زخمی کو کالا ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 25 دس آر میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی‘ خاتون کی شناخت 20 سالہ سائرہ بی بی زوجہ محمد عامر کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ مقتولہ کے بھائی کی جانب سے کی گئی ہے۔  جام پور شہر تھانہ سٹی کی حدود کوٹلہ روڈ چاہ توڈر والہ میں نعمان بشیر کا پیچھا کرتے ہوئے اسے پسٹل سے فائر مار کر قتل کر دیا گیا ہے زرائع سے کچھ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزم مہار تنویر شاہد عرف تنی اور مرنے والے بائیس سالہ نوجوان نعمان بشیر کی آپس میں کسی لڑکے کی وجہ سے کافی دنوں سے واٹس ائپ گروپ میں توتکرار چل رہی تھی اور ایک دوسرے کو واٹس ایپ گروپ اور میسنجر پر دھمکی امیز میسج بھی کیئے جا رہے تھے لیکن مہار تنویر نے دبئی سے آتے ہی نعمان بشیر آرائیں کا پیچھا کرنا شروع کر دیا اور اسے پسٹل سے فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا سٹی پولیس جام پور نے کاروائی کر کے ملزم مہار تنویر شاہد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گھر کی خستہ حال دیوار گرنے سے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے صادق آباد کے نواحی علاقہ احمدپورلمہ بستی ووہراہ کے قریب گھر کی اچانک خستہ دیوار گرنے پر نیچے آکر اللہ بچایا فریدی کے چھوٹے بھتیجے محبوب احمد۔مقبول احمد جاں بحق ہوگئے جن کی عمریں 7 سال سے 10 سال کے درمیان تھی مرحومین بچوں کی نمازجنازہ دادلہ شہید قبرستان احمدپورلمہ میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں سیاسی سماجی تاجران شخصیات سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ موڑ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے25سالہ نامعلوم شخص شدید زخمی ہوگیا،1122نے زخمی نامعلوم کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو پہنچایا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا،پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے سپرد کردی،جسے امانتاً سپرد خاک کردیا گیاہے، تھانہ سٹی جا م پور کی حدود میں کوٹلہ مغلاں روڈ الرحمان پیٹرول پمپ کے نزدیک قائم کالونی میں ابرارولد مشتاق احمد واڈو کے والد اپنے خاندان میں بیٹے کا شتہ کرانے کے خواہاں تھے۔ جبکہ بیٹا ابرار خان دوسرے فیملی کی لڑکی کو پسند کرتا ہے۔ والدین کے انکار پر ابرابر احمد نے دل برداشتہ ہو کرکے کالا پتھر پی کرکے زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ پولیس تھانہ سٹی جام پور میں تین روز قبل منیر احمد چانڈیہ تھانہ داجل سے تبدیل ہو کرکے آئے تھے۔ پولیس کو وقوعہ کا علم نہ تھا۔ خان گڑھ کے موضع لانگ میں 19سالہ محمد سجاد نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقیوں پرزہریلی گولیاں کھا کرخودکشی کر لی, خان گڑھ کے موضع لانگ میں محمد سجاد نامی نوجوان نے گھریلو ناچاقیوں کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا،گزشتہ روز دلبرداشتہ ہو کر محمد سجاد نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی، جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ چھت چھن جانے کے اندیشے نے معمر شخص کی جان لے لی‘نواحی آ بادی کالو کالونی کا رہائشی محنت کش خوشی محمد ولد چراغ دین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا متوفی کی بیوی اور بیٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم گزشتہ 20سال سے کالو کالونی چک نمبر247۔ای بی میں مکان بنا کر رہائش پذیر ہیں اور تقریباً تین سو مکانات پر مشتمل آ بادی ہے لیکن کچھ عرصہ قبل یہ اراضی ایک سابق صو بائی وزیر نے آ لاٹ کر وا لی اور ہمیں ناجائز قابضین ظاہر کر کے خوشی محمد سمیت دو درجن کے قریب افراد پر مقدمہ درج کروا دیا اور ہمیں مکان خالی کرنے کا نوٹس دے دیا خوشی محمد کو مکان چھن جانے کے خوف سے دل کا دورہ پڑا اور وہ خالق حقیقی سے جا ملا مرحوم کی بیٹی نے کہا کہ ہم پانچ بہنیں ہیں ہمارا کوئی بھائی نہیں میرا والد ہمارے سر سے چھت چھن جانے کے اندیشے کے صدمہ سے چل بسا مرحوم کے لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ کالو کالونی کے رہائشیوں کو بے گھر ہونے سے بچایا جائے اور ہمیں مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔ گھوٹکی کے علاقہ سرحد بائی پاس کے قریب روڈ کنارے فصل سے 60 سالہ افضل الرحمن کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ M5 موٹر وے کے مطابق تیز رفتار کرا حفاظتی جنگلہ سے ٹکرا گئی جس میں 1 شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا‘ ایم پانچ موٹر وے کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ایم پانچ پر لگے حفاظتی جنگلہ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 1 شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ مظفرگڑھ میانوالی روڈ پر نور شاہ طلائی کے قریب تیز رفتار مسافر وین  ٹائر پھٹ جانے سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 15 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر وین کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا  مسافر وین ملتان سے لیہ جا رہی تھی حادثے کی اطلاع ملنے پر  ریسکیو 1122 کوٹ ادو کی ایمبولینسز  نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کر دیا ھے    حادثے میں تین شدید زخمیوں انتہائی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔ کوٹ چھٹہ کے نزدیک بستی شہانی میں دشمنی کی بناپرجھگڑا ہوگیا۔توں تکرار کے بعد تصادم اور فائرنگ کے نتیجہ میں تین مرد اور چھ خواتین جندں مائی،مسز سہیل اختر،محمد موسی،محمد مٹھا،مسز سلیم، صائمہ مائی، عائشہ مائی،مقصود مائی اور محمد سلیم شدیدزخمی ہوگئیریسکیو1122 کے امدادی اہلکاروں نے زخمیوں ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ خانیوال روڈ اڈا بنگلہ بسنت کے قریب ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس میں ایک شخص موقع پر جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اڈا بنگلہ بسنت خانیوال روڈ کے قریب ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر لگنے سے ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
قتل/حادثے