خیبرپختونخوا میں شادی ہالز احتیاطی تدابیر کیساتھ کھولنے کاحکم جاری  

    خیبرپختونخوا میں شادی ہالز احتیاطی تدابیر کیساتھ کھولنے کاحکم جاری  

  

 پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے تمام شادی ہالز احتیاطی تدابیر کیساتھ کھولنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام شادی ہالز 50فیصد کم گنجائش کیساتھ کھلیں گے۔ زیادہ سے زیادہ سماجی فاصلے کویقینی بنانے کیلئے سیٹوں کے درمیان زیادہ فاصلہ رکھا جائے گا۔ شادی ہالز کھولنے سے پہلے شادی ہال کے تمام عملے کے کرونا تشخیصی ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ ہالز کے داخلی و خارجی راستوں پر ہجوم بننے کی روک تھام کی جائے گی۔ہال انتظامیہ ہر داخل ہونے والے شخص کیلئے لازمی ٹمپریچر چیک کرنے کیلئے تھرمل گنز کا انتظام کرنے کی پاپند ہو گی۔تقریب کے شروع ہونے سے پہلے مناسب طریقے سے سینٹائز کیا جائے گا۔کوئی بھی تقریب دو گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوگی۔ اگر ایک ہی ہال میں دو تقاریب منعقد کی جارہی ہو تو انتظامیہ تقریبات کے درمیان دو گھنٹے کا فاصلہ رکھے گی تاکہ ہال کی بہتر صفائی/سینیٹائزیشن کے انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔مبارکباد دینے کے موقع پر گلے ملنے پر مکمل پاپندی ہو گی اور ہاتھ ملانے کو ترک کرنے کیلئے کوشش کی جائے گی۔تمام ہالز رات 10بجے بند کئے جائینگے۔داخلی گیٹ پر ہینڈ سینیٹائزر رکھا جائے گا۔

 احکامات جاری  

مزید :

صفحہ اول -