آتشزدگی کے پے در پے واقعات پشاور بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل

آتشزدگی کے پے در پے واقعات پشاور بی آر ٹی سروس عارضی طور پر معطل

  

  پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کی بسوں میں آگ لگنے کے پے در پے واقعات کے باعث سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔بی آر ٹی منصوبے کے آغاز کو ایک ماہ کا عرصہ ہی گزرا ہے اور اس عرصے میں بسوں میں آتشزدگی اور خرابی کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں۔ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی بس سے شہریوں کو باحفاظت نکال لیا گیا جبکہ بس میں موجود آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے آگ بروقت بجھائی گئی، بی آر ٹی کے تمام ڈرائیورز کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ٹریننگ دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے اور تمام بسوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم تمام بسوں کا معائنہ کرے گی، ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔خیال رہے کہ بی آر ٹی بسوں میں آتشزدگی کا یہ تیسرا واقعہ ہے، 3 بسوں میں آتشزدگی جب کہ 2 بسیں خراب ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر 5 بسیں اِس وقت متاثر ہیں۔

بی آر ٹی 

مزید :

صفحہ اول -