کورونا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں بند شادی ہالز ساڑھے 5 ماہ بعد کھل گئے

کورونا، لاہور سمیت پنجاب بھر میں بند شادی ہالز ساڑھے 5 ماہ بعد کھل گئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی درالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند شادی ہالز ساڑھے پانچ ماہ بعد کھل گئے۔حکومت پنجان کے اعلامیے کے مطابق شادی ہال مالکان کورونا کے حفاظتی ایس او پیز پرعمل درآمد کے پابند ہوں گے۔ شادی ہالز میں گنجائش سے نصف افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔شادی ہالز کھلنے کی اجازت ملنے کے بعد ہال مالکان نے تقریبات کے انعقاد کے لیے بکنگ کے ساتھ ساتھ ہالز کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات شروع کر دیے ہیں۔

شادی ہالز

مزید :

صفحہ اول -