متحدہ عرب امارات کی ”صاف ہاتھ سب کیلئے“ کے عنوان سے مہم کا افتتاح
اسلام آباد (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے ”صاف ہاتھ سب کیلئے“ کے عنوان سے ایک مہم کا افتتاح کر دیا گیا،افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے قاید اعظم یونیورسٹی کو ہینڈ سینیٹائزرز کی امداد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے خلاف کوشیشوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہویے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے صاف ہاتھ سب کے لیے کے عنوان سے ایک مہم کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے جامعہ قائد اعظم میں ہینڈ سینیٹائزرز فراہم کئے اس موقع پر تقریب سے خطاب میں حمد عبید ابراہیم الزعابی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو اہمیت دی ہے ملک بھر میں جدید ترین ہسپتال اور تعلیمی ادارے یو اے ای کے انسان دوست اور رفاحی کردار کا عکاس ہیں دس لاکھ سے زائد پاکستانی متحدہ عرب امارات میں پرامن اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں اور امارات کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تقریب میں قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔
متحدہ عرب امارات