وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ٹبہ سلطان پور دورہ کی جھلکیاں (طارق محمود خان سے)
٭،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار میڈیا کو دئیے گئے ٹائم سے دو گھنٹے بعد پہنچے،٭وزیراعلیٰ پنجاب بذریعہ ہیلی کاپٹر دانش اسکول میں پہنچے ہیلی پیڈ سے وزیراعلیٰ کو گاڑی میں بیٹھا کر افتتاح کی جگہ تک لایا گیا ٭ جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سیدھے آئی ٹی لیب گئے اور وہاں پر جاکر سائنس لیبارٹریں اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کا بھی معائنہ کیا،٭لیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کو پریس گیلری کے علاوہ دانش اسکول میں کسی بھی جگہ کوریج کر نے نہیں دی گئی اور سیکورٹی اہلکار دروزاہ بند کر کے باہر کھڑے رہے ٭گرمی کے باعث تین صحافیوں کی حالت گرمی کے باعث غیر ہوگئی وزیراعلیٰ پنجاب روانہ ہو نے کے لئے ہیلی کاپٹر تک گاڑی میں بیٹھ کر جانے کی بجائے پیدل چل کر گئے۔