وزیر اعظم عمران خان آج ہری پور کا دورہ کریں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان آج ہری پور کا دورہ کریں گے۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیر اعظم اپنے دورہ ہری پور کے دوران پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائسنز اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح کریں گے،تیسراہائی ٹیک پروگرام تکنیکی تعلیم کے انفراسٹرکچر کی تشکیل کیلئے بنایا گیا ہے ۔