نااہلی کیس، فیصل واوڈا کو جواب داخل کرانے کیلئے 14 اکتوبر تک کی مہلت

نااہلی کیس، فیصل واوڈا کو جواب داخل کرانے کیلئے 14 اکتوبر تک کی مہلت
نااہلی کیس، فیصل واوڈا کو جواب داخل کرانے کیلئے 14 اکتوبر تک کی مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نااہلی کیس فیصل واوڈا کو جواب داخل کرانے کیلئے 14 اکتوبر تک کی مہلت دیدی ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،وکیل فیصل واوڈا نے کہاکہ جواب داخل کرانے کیلئے 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے ، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن بھی کوئی پروسیڈنگ زیرالتوا ہے؟، وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بھی نااہلی کاکیس چل رہا ہے ،عدالت نے فیصل واوڈا کو نااہلی کیس میں جواب داخل کرانے کیلئے 14 اکتوبر تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔