نیب نے چودھری برادران کےخلاف 20 سال پرانی بینک نادہندگی انکوائری بند کردی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے چودھری برادران کےخلاف 20 سال پرانی بینک نادہندگی انکوائری بند کردی،نیب لاہور نے انکوائری بند کرنے کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیب کاکہنا ہے کہ چودھری برادران کےخلاف بینک نادہندگی کی انکوائری بند کر چکے ہیں، ناکافی شواہد کی بنا پر چودھری برادران کےخلاف انکوائری بند کردی گئی۔