وزیراعلیٰ پنجاب کارات گئے بغیر پروٹوکول ملتان کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ، صفائی کی خراب صورتحال پر برہم، 2 عہدیدار معطل 

وزیراعلیٰ پنجاب کارات گئے بغیر پروٹوکول ملتان کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ...
وزیراعلیٰ پنجاب کارات گئے بغیر پروٹوکول ملتان کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ ، صفائی کی خراب صورتحال پر برہم، 2 عہدیدار معطل 

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول ملتان کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب صفائی کی خراب صورتحال اور سٹریٹ لائٹس کی بندش پر متعلقہ اداروں پر برہم ہو گئے اورحکام کی باز پرس کی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صفائی کی ابتر صفارتحال پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈپٹی منیجر عثمان خورشید کو معطل کردیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے انچارج سٹریٹ لائٹس محمد نفیس احمد کو بھی معطل کردیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے حکم پر چیف آفیسر ملتان میٹروپولٹین کارپوریشن کو انکوائری افسر مقرر کردیاگیا۔

وزیراعلیٰ نے بوس روڈ، ملتان پبلک سکول و دیگر علاقوں میں کوڑا کرکٹ دیکھ کر ناراضگی کااظہارکیا اورچیف ایگزیکٹو آفیسر ایم ڈبلیو سی سے 2 روز میں تحریری وضاحت مانگ لی گئی ۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہاکہ ملتان شہر کی صفائی کی ذمہ داری ایم ڈبلیو سی پر عائد ہوتی ہے ،کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کروں گا،شہر میں صفائی کی صورتحال کا خود جائزہ لیا ہے ، وارننگ کے باوجود بہتری نہ ہونا افسوسناک ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -ملتان -