کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند

کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند
کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی)کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے،تعلیمی ادارے گزشتہ 48 گھنٹوں میں ایس او پیز پرعمل نہ کرنے پر بند کئے گئے ۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیارنہ کرنے پر وبا تعلیمی اداروں میں پھیلی ،سب سے زیادہ کے پی میں 16 تعلیمی ادارے بند کئے گئے جبکہ آزادکشمیر 5 اور اسلام آباد میں ایک ادارہ بند کیاگیا ۔

واضح رہے کہ 6 ماہ کی بندش کے بعد 15 ستمبر کو تعلیمی اداروں کو کھولا گیا تھا، تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز  بھی جاری کئے گئے تھے تاہم بعض اداروں کی جانب سے عملدرآمد نہ ہونے پر انہیں بند کردیا گیا ۔