پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ، احتساب عدالت کی نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ، احتساب عدالت کی نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ ...
پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس ، احتساب عدالت کی نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ، عدالت نے کہاکہ نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رہیں گے ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف سمیت دیگر ملزموں کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ، عدالت نے کہاکہ تفتیشی افسر نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عملدرآمدرپورٹ پیش نہیں کر سکا ،نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رہیں گے ،عدالت نے کیس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -