موٹروے کیس ، مرکزی ملزم عابدملہی کی دوسری بیوی بشریٰ بی بی گرفتار ، اپنے ابتدائی بیان میں کیا کہا ؟ جانئے 

موٹروے کیس ، مرکزی ملزم عابدملہی کی دوسری بیوی بشریٰ بی بی گرفتار ، اپنے ...
موٹروے کیس ، مرکزی ملزم عابدملہی کی دوسری بیوی بشریٰ بی بی گرفتار ، اپنے ابتدائی بیان میں کیا کہا ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )موٹر وے کیس میں ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے ، مرکزی ملزم عابد تو گرفتار نہیں ہو سکا لیکن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کی بیوی بشریٰ بی بی کو حراست میں لے لیاہے جو کہ واقعہ کے بعد منظر عام سے غائب تھی ۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی موٹرو ے کیس کے مرکزی ملزم عابد کی دوسری بیوی ہے جس نے پولیس کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروا دیاہے ، خاتون نے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے بتایا کہ میری عابد کے ساتھ دوسری شادی تھی ، عابد کئی روز تک گھر نہیں آتا تھا اور جب میں پوچھتی تھی تو وہ مجھ پر تشدد کرتا تھا ۔ بشریٰ نے بتایا کہ واقعہ کے بعد عابد گھرآیا تھا اور وہ کا فی پریشان بھی دکھائی دے رہا تھا ، عابد نے واقعہ کے بارے میں مجھے کچھ  نہیں بتایا تاہم جب عابد کی شناخت ہو گئی تووہ فرار ہو گئے ۔عابد کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ میں بھی بچی کو گھر چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر آ گئی تھی ۔
مقامی ٹی وی چینل ’’ سٹی 42 ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پولیس حکام کا کہناتھا کہ پولیس حکام کے مطابق عابد کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جب اس کے گھر پر پہلا چھاپہ مارا تو عابد اور اس کی بیوی گھر پر موجود تھے لیکن دونوں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد بشریٰ بی بی اپنے سسرال آگئی، جہاں پولیس نے گزشتہ رات چھاپہ مار کر عابد کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا۔
 خاتون کی ملزم عابد سے دوسری شادی تھی، ملزم عابد کی اہلیہ تحصیل تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد کی رہائشی ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ اس دن کے بعد سے عابد کا اپنی بیوی بشری سے رابطہ نہیں ہوا۔پولیس نے مرکزی ملزم عابد کا شناختی کارڈ بھی بلاک کروا دیاہے تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہو سکے ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ خاتون کو بھی شناخت پریڈ کیلئے راضی کر لیا گیاہے ،گرفتار ملزم کی شناخت کیلئے خاتون کو جیل جانا پڑے گا، جہاں عدالتی عملے اور جیل حکام کی موجودگی میں شناخت پریڈ ہوگی، کیس کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لیے شناخت پریڈ ضروری ہے۔ 
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم شفقت کی نشاندہی پرعابد کی گرفتاری کیلئے اب تک 66 چھاپے مارے جاچکے ہیں، مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے اب ٹیکنیکل ونگ بے سود ہوگیا، ملزم نے اپنا موبائل فون استعمال کرنا چھوڑ دیا جس کی وجہ سے اب روایتی پولیسنگ کی جا رہی ہے، اسی کیس میں سی آئی اے پولیس نے5 مزید افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ عابد کی فیملی کے لوگ بھی سی آئی اے پولیس کی حراست میں ہیں۔

مزید :

قومی -