سپریم کورٹ کی سابق ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیخلاف نیب انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت 

سپریم کورٹ کی سابق ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیخلاف نیب انکوائری جاری ...
سپریم کورٹ کی سابق ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیخلاف نیب انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیخلاف نیب انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت کردی،عدالت نے نیب انکوائری کیخلاف سلیم حسن کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیخلاف نکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ عدالت نیب کو تحقیقات سے کیسے روک سکتی ہے؟، تحقیقات کیخلاف عدالت سے رجوع ہی نہیں کیا جا سکتا ، تحقیقات ہونے دیں، کیس بنتا ہوا تو ہی ریفرنس دائر ہوگا۔

سابق ڈی جی کے وکیل سید قلب حسن نے کہاکہ نیب نے پہلے انکوائری بند کردی تھی ،نیب کا دوبارہ انکوائری کرنا ایس او پیز کیخلاف ہے ،جسٹس مظاہر نقوی نے کہاکہ ایس او پیز نیب کا اندرونی معاملہ ہے ،نیب ایس او پیز قانون سے بالا تر ہے نہ ہی متبادل۔

عدالت نے سابق ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیخلاف نیب انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت کردی،عدالت نے نیب انکوائری کیخلاف سلیم حسن کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -