پنجاب حکومت کے 50 سے زائد ترجمانوں کی فوج کی چھٹی لیکن دراصل وجہ کیا بنی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

پنجاب حکومت کے 50 سے زائد ترجمانوں کی فوج کی چھٹی لیکن دراصل وجہ کیا بنی؟ ...
پنجاب حکومت کے 50 سے زائد ترجمانوں کی فوج کی چھٹی لیکن دراصل وجہ کیا بنی؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن:    سورس:   creative commons license

  

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں 50 سے زائد حکومتی ترجمانوں کی چھٹی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق موٹروے کیس میں بھی بعض ترجمانوں نے اہم معلومات ٹوئٹ کیں، پارٹی قیادت اورایوانِ وزیراعلیٰ نے ترجمانوں کے بیانات پرناراضی کا اظہار کیا۔

چینل ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے میڈیا کمیٹی تحلیل کردی گئی جب کہ میڈیا کمیٹی کے بعض ارکان کی پالیسی سے ہٹ کرگفتگو کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی اور ترجمانوں کی تعداد 55 ارکان سے تجاوز کرچکی تھی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -