تعلیمی ادارے کھلنے کے دو دن بعد ہی کراچی کی یونیورسٹی میں کورونا کیسز سامنے آ گئے ،اب کیا کیا جارہا ہے ؟ جانئے 

تعلیمی ادارے کھلنے کے دو دن بعد ہی کراچی کی یونیورسٹی میں کورونا کیسز سامنے آ ...
تعلیمی ادارے کھلنے کے دو دن بعد ہی کراچی کی یونیورسٹی میں کورونا کیسز سامنے آ گئے ،اب کیا کیا جارہا ہے ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تعلیمی اداروں کے چھ ماہ بعد دوبارہ کھلنے کے صرف دو دنوں کے بعد ہی کراچی کے ” انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمسٹریشن “ (آئی ابی اے ) کو کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر دو روز کیلئے بند کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی بی اے دو روز تک بند رہے گا اور تمام تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی جس دوران ٹیچر ز اور طالبعلموں کو ادارے کی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ آئی بی اے کے ترجمان نے بتایا کہ اس دوران دیگر عملہ کیمپس میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتا رہے گا ۔
ایکسپریس ٹریبیون نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس آئی بی اے کے کراچی یونیورسٹی کیمپس کے ہاسٹل میں سامنے آیا ، متاثرہ طالبعلم حال ہی میں اسلام آباد سے یونیورسٹی آیا تھا اور دیگر سٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر کلاسز لے رہا تھا ۔
ترجمان کا کہناتھا کہ انتظامیہ نے پورے یونیورسٹی کیمپس میں جراثیم کش سپرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ آئی بی اے میں حکومت کی جانب سے فراہم کیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا تھا ، جس کی سب سے بڑی خلاف ورزی کینٹین میں دکھائی دی جہاں طالبعلم بڑی تعداد میں ایک جگہ جمع ہو رہے تھے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بیشتر طالبعلم اور اساتذہ بغیر کسی حفاظتی تدابیر کے یونیورسٹی کی لفٹ استعمال کر رہے تھے اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا تھا ، جبکہ کیمپس کے ایئر کنڈیشن بھی ٹھیک سے کام نہیں کر رہے تھے جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ ہونے پر متعدد طالبعلموں نے ماسک پہننا بند کر دیئے تھے ۔ترجمان کا کہناتھا کہ ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ہم نے متعدد کورونا ٹیسٹ کروا لیے ہیں جن کے نتائج کا انتظار کیا جارہاہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جس طالبعلم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے اسے ہاسٹل میں ہی قرنطینہ کر دیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -