”حیدر علی کو اپنی تکنیک بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ۔۔۔“ انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ میں نوجوان بلے باز کیساتھ مل کر یادگار اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ نے مشورہ دیدیا

”حیدر علی کو اپنی تکنیک بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ۔۔۔“ انگلینڈ کیخلاف ٹی ...
”حیدر علی کو اپنی تکنیک بہتر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ۔۔۔“ انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 میچ میں نوجوان بلے باز کیساتھ مل کر یادگار اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ نے مشورہ دیدیا
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے نوجوان بلے باز حیدر علی کو تکنیک بہتر بنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں طویل عرصے تک رہ پائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہاکہ حیدر علی ایک انتہائی باصلاحیت اور پراعتماد کھلاڑی ہے، اعلیٰ سطح پر کارکردگی دکھانے کیلئے یہ چیز درکار ہوتی ہے لیکن ابھی انہیں بدستور تکنیک پر بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر ایسا ہوگیا تو وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں طویل عرصے تک ٹک پائیں گے، مجھے امید ہے کہ حیدر اس پر کام کریں گے، جتنی ان کی تکنیک اچھی ہوئی اتنی ہی شاٹ رینج بھی بہتر ہوتی جائے گی، میں ان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہوں۔ 

سینئر آل راﺅنڈر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی نوجوان کرکٹر دنیا کے سامنے عمدہ پرفارم کرے تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے، اس سے ہی پاکستان کرکٹ آگے جائے گی، میں زیادہ نوجوان کرکٹرز کو سامنے آتا دیکھنا چاہتا ہوں مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے مکمل طور پر تیار ہوکر سامنے آئیں۔ 

مزید :

کھیل -