پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پولی تھین بیگز کے استعمال کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس شاہد کریم نے ابوذراسلمان ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولی تھین بیگزماحولیاتی آلودگی کا سبب ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے،عدالت نے پنجاب بھر میں پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی ۔