توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری نے 3گاڑیوں کی ضبطگی چیلنج کردی

توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری نے 3گاڑیوں کی ضبطگی چیلنج کردی
توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری نے 3گاڑیوں کی ضبطگی چیلنج کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری نے 3گاڑیوں کی ضبطگی چیلنج کردی۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پرنیب سے 24 ستمبرکوجواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آصف زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس میں3 گاڑیوں کی ضبطگی روکنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا، سابق صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب کوگاڑیاں تحویل میں لینے سے روکاجائے،گاڑیاں منجمدکرنے کے نیب فیصلے کی توثیق پرعمل روکاجائے۔آصف زرداری نے کہاکہ گاڑیاں منجمد کرنےکافیصلہ غیرقانونی ہے،فیصلے تک نیب کوگاڑیاں ضبط کرنے سے روکاجائے۔احتساب عدالت نے آصف زرداری نے درخواست پرنیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے 24 ستمبرکوجواب طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -