موٹر وے کیس ، ملزم عابد کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے پولیس نے دو مزید افراد کو چھاپے کے دوران پکڑ لیا 

موٹر وے کیس ، ملزم عابد کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے پولیس نے دو مزید افراد کو چھاپے کے ...
موٹر وے کیس ، ملزم عابد کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے پولیس نے دو مزید افراد کو چھاپے کے دوران پکڑ لیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور گزشتہ روز اس کی ا س دوسری بیوی بشریٰ بی بی کو بھی حراست میں لے لیاہے تاہم اب خبر موصول ہو رہی ہے کہ عابد کے بہنوئی کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس عابد اور شفقت سے رابطے میں رہنے والے والوں کے گھروں پر چھاپے ماررہی ہے ، ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے پولیس نے فورٹ عباس میں بھی چھاپے مارے ہیں ،پولیس نے مرکزی ملزم کے بہنوئی عارف اور اس کے بھائی صابر کو بھی حراست میں لے لیاہے ، جن سے تفتیش جاری ہے ، اہل علاقہ کا کہناہے کہ عابد کا بہنوئی عارف اور اس کا بیٹا بھی اچھی شہرت کے مالک نہیں ہیں ۔

عابد پر کچھی والا ، فورٹ عباس اور فقیر والی کے تھانوں میں 12 مقدمات درج ہیں ، عابد کے بہنوئی کو فورٹ عباس کے نواحی گاﺅں سے گرفتار کیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ عابد کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میری عابد کے ساتھ دوسری شادی تھی ، عابد کئی روز تک گھر نہیں آتا تھا اور جب میں پوچھتی تھی تو وہ مجھ پر تشدد کرتا تھا ۔ بشریٰ نے بتایا کہ واقعہ کے بعد عابد گھرآیا تھا اور وہ کا فی پریشان بھی دکھائی دے رہا تھا ، عابد نے واقعہ کے بارے میں مجھ کچھ بھی نہیں بتایا تاہم جب واقعہ کے بعد عابد کی شناخت ہو گئی تووہ فرار ہو گئے ۔عابد کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہناتھا کہ میں بھی بچی کو گھر چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر آ گئی تھی ۔

مزید :

قومی -