عمران خان نے ہری پور میں ” پاک آسٹریا فیکو چ انسٹی آف اپلائڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی “کا افتتاح کر دیا 

عمران خان نے ہری پور میں ” پاک آسٹریا فیکو چ انسٹی آف اپلائڈ سائنسز اینڈ ...
عمران خان نے ہری پور میں ” پاک آسٹریا فیکو چ انسٹی آف اپلائڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی “کا افتتاح کر دیا 

  

ہری پور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے ہری پور میں ” پاک آسٹریا فیکو چ انسٹی آف اپلائڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی “ کا افتتاح کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھی ، انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس راستے پر چلنا چاہیے جس پر اللہ اسے عظیم ملک بنائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کلونیئل ازم کی وجہ سے ہمارا خود پر سے اعتماد ختم ہوا، ہم کیوں اپنے سائنٹسٹ پیدا نہیں کرتے، کیوں کوئی ایجاد نہیں کرتے؟انہوں نے مزید کہا کہ ہم نقال بن گئے ہیں،صرف نقل کرتے ہیں، لیکن ہم کوئی اچھے غلام نہیں بننا چاہتے، ہم ایجاد کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے اور باصلاحیت لوگ ہیں، ہم ایجادات چاہتے ہیں، اپنا نیا راستہ منتخب کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے ہمیں اپنی سوچ بہتر کرنا ہو گی۔

عمران خان نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی، تعلیم پر توجہ نہیں دے سکے، پہلا سال معیشت بہتر کرنے اور دوسرا سال کورونا میں گزر رہا ہے لیکن اب پوری توجہ تعلیم پر مرکوز کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ لوگوں سے حاصل ہونے والا پیسہ تعلیم پر لگانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے قانون سازی بھی کریں گے۔

مزید :

قومی -