پہلی بیوی کے پہنچنے پر سالی سے شادی کرنے والا شوہر دوسری بیوی کوچھوڑکر فرار

پہلی بیوی کے پہنچنے پر سالی سے شادی کرنے والا شوہر دوسری بیوی کوچھوڑکر فرار
پہلی بیوی کے پہنچنے پر سالی سے شادی کرنے والا شوہر دوسری بیوی کوچھوڑکر فرار
سورس: creative commons license

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد میں پیشی کے دوران پہلی بیوی کے پہنچنے پر سالی سے شادی کرنے والا شوہر دوسری بیوی کوچھوڑکر فرارہوگیا ‘ عدالت نے شوہر کے فرار پر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کی درخواست پر اسے دارالامان بھیجنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں خالد حسین اورمسماة اریج مستوئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہاگیا تھا کہ خالد حسین نے قبل ازیں مسماة اریج کی بڑی بہن بلقیس سے شادی کی تھی۔

بعدازاں اسے طلاق دیکر اپنی سالی اریج سے شادی کرلی ہے جس پر دادو کے اے سیکشن تھانے میں اریج کے بھائی نے خالد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرادیاہے۔درخواست گذاروں نے استدعا کی کہ اے سیکشن تھانے میں درج اغوا کامقدمہ خارج کرنے اور تحفظ کی فراہمی کاحکم دیاجائے۔