آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں شاندار کام کر دیا، تمام کرکٹرز کیلئے مثال قائم کر دی

آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں شاندار کام کر دیا، تمام ...
آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں شاندار کام کر دیا، تمام کرکٹرز کیلئے مثال قائم کر دی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر مچل سٹارک نے انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے تیسرے میچ میں عادل رشید کو ’مینکڈ‘ نہ کر کے بہترین مثال قائم کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران عادل رشید اس وقت کریز سے باہر نکل آئے جب مچل سٹارک گیند کروانے پہنچے، مگر مچل سٹارک نے انہیں ’مینکڈ‘ کرنے کا سنہری موقع ملنے کے باوجود صرف وارننگ پر ہی اکتفا کیا اور انہیں رن آﺅٹ نہیں کیا۔ 
انگلینڈ کی اننگز کے 49 ویں اوور کے اختتام پر ڈیلیوری سے قبل ہی نان سٹرائیک اینڈ پر موجود عادل رشیدکریز سے باہر نکل آئے لیکن مچل سٹارک نے انہیں رن آﺅٹ کرنے کے بجائے واپس اپنی جگہ پر جانے کی ہدایت دی، دلچسپ بات یہ ہے کہ 2 بالز قبل عادل رشید انہیں چھکا بھی جڑچکے تھے۔

مزید :

کھیل -