نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برطانیہ ارسال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برطانیہ ارسال کردیئے گئے ،اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کے وارنٹ جاری کئے اورسیکرٹری خارجہ امور کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق وارنٹ گرفتاری میں کہاگیا ہے کہ نوازشریف کی 22 ستمبر صبح11 بجے عدالت حاضری یقینی بنائے جائے ،نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری پارک لین لندن کے پتہ پر ارسال کئے گئے ہیں ،سابق وزیراعظم کی طلبی کے تمام حکم نامے بھی برطانیہ ارسال کئے گئے ہیں۔