جن کارپوریٹ ٹرانزیکشنز کو بنیاد بنا کر الزامات عائد کئے جارہے ہیں وہ پرانے ہیں ،جہانگیر ترین کا ایف آئی اے طلبی پر ردعمل 

جن کارپوریٹ ٹرانزیکشنز کو بنیاد بنا کر الزامات عائد کئے جارہے ہیں وہ پرانے ...
جن کارپوریٹ ٹرانزیکشنز کو بنیاد بنا کر الزامات عائد کئے جارہے ہیں وہ پرانے ہیں ،جہانگیر ترین کا ایف آئی اے طلبی پر ردعمل 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایف آئی اے طلبی پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ ایف آئی اے کے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ،جن کارپوریٹ ٹرانزیکشنز کو بنیاد بنا کر الزامات عائد کئے جارہے ہیں وہ پرانے ہیں ،سالوںپہلے کی گئی ٹرانزیکشنز کا چینی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے کیا تعلق؟۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ ایف آئی اے کے مجھ پرلگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ، کہانی گھڑ کے خودساختہ کیس بنایاگیاہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،انہوں نے کہاکہ انکوائری کمیشن کی تخلیق کا مقصد چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ معلوم کرناتھا، بے سروپا الزامات لگا کر مجھے ایف آئی اے طلب کیا جارہا ہے ۔

جہانگیر ترین نے کہاکہ جن کارپوریٹ ٹرانزیکشنز کو بنیاد بنا کر الزامات عائد کئے جارہے ہیں وہ پرانے ہیں ،سالوںپہلے کی گئی ٹرانزیکشنز کا چینی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے کیا تعلق؟۔انہوں نے کہاکہ کمیشن کو میرے خلاف کچھ نہیں ملا تو اب نئی کہانی بنا کر لائی گئی ہے ۔

جہانگیر ترین نے کہاکہ ملک میں 80 سے زائد شوگرملز ہیں لیکن ٹارگٹ صرف جے ڈی ڈبلیو کو کیا جارہا ہے ،میرے بیٹے علی ترین کو بھی بلاوجہ اس کیس میں گھسیٹا جار ہا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -